پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
دنیا بھر میں آج یوم شہدائے کشمیر منایا جا رہا ہے
مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے قبضے اور مظالم کے خلاف دنیا بھر میں آج یوم شہدائے کشمیر منایا جا رہا ہے۔
13 جولائی 1931 کو مظاہرین عبد القدیر خان کے خلاف ناجائز ریاستی مقدمے کی سماعت کے موقع پر اکٹھے ہوئے تھے، ظہر پر مظاہرین کے اذان دینے پر ڈوگرا راج کی پولیس نے گولی مار کر مؤذن کو شہید کر دیا تھا۔
پہلے مؤذن کی شہادت پر دوسرے مؤذن نے جگہ لے لی، اسے بھی پولیس نے شہید کر دیا تھا، مظاہرین کو اذان سے روکنے میں ناکامی پر پولیس نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی تھی، فائرنگ کے نتیجے میں 22 کشمیری مسلمان شہید اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔
خواجہ بہاءالدین نقشبندی کے مزار سے ملحقہ قبرستان میں شہداء کی تدفین ہوئی، یہ مزار شہداء کہلاتا ہے۔
13 جولائی 1931 سانحے کی یاد میں کشمیری ہر سال 13 جولائی کو یوم شہدائے کشمیر مناتے ہیں۔
مودی سرکار نے 13 جولائی 2019 کو سرکاری تعطیل ختم کر کے ظالمانہ ہندو توا تاریخ بدلنے کی کوشش کی۔
22 کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، عارف علوی
اس حوالے سے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ 92 ویں یوم شہدائے کشمیر پر 22 کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، ان 22 کشمیریوں نے 1931 میں ڈوگرا فورسز کی فائرنگ کا سامنا کر کے عظیم قربانی دی۔
انہوں نے کہا کہ قوم اس افسوسناک دن پر شہداء کی قربانیوں کو یاد کرتی ہے، کشمیری آج بھی بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف جدوجہد کر رہے ہیں۔
عارف علوی کا کہنا ہے کہ بھارت جموں و کشمیر پر ناجائز قبضہ برقرار رکھنے کے لیے کشمیریوں کو یرغمال بنائے ہوا ہے، کشمیریوں کو ٹھیس پہنچانے کے لیے بھارت نے یوم شہدائے کشمیر پر علاقائی عام تعطیل ختم کی۔
ان کا کہنا ہے کہ یوم شہدائے کشمیر پر علاقائی عام تعطیل 1948 سے ہر سال منائی جاتی تھی، بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے اور سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔
صدر مملکت نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں فوجی محاصرے ختم کیے جائیں، مقبوضہ کشمیر کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کی کوششیں بند کی جائیں، کشمیری عوام کو ان کا جائز حق خودارادیت استعمال کرنے دیا جائے۔
آج مقبوضہ کشمیر کے شہداء کی قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے، فنکار وارث بیگ
مقبوضہ کشمیر کے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے عوام اور پاکستانی فنکار نے پیغامات جاری کیے۔
فنکار وارث بیگ نے کہا ہے کہ آج کے دن مقبوضہ کشمیر کے شہداء کی قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے، مقبوضہ کشمیر کے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
عمار نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے شہداء کی ماؤں نے آزادی کے لیے اپنے لختِ جگر قربان کر دیے۔
ایک شہری کا کہنا ہے کہ آج کے دن جدوجہدِ آزادی کی خاطر 75 سال سے لڑنے والوں کو یاد کرنے کا دن ہے، ہم مقبوضہ کشمیر کے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، پاکستانی عوام مقبوضہ کشمیر کے باسیوں کی جدوجہدِ آزادی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے، وہ دن دور نہیں جب بھارتی دہشت گرد فوج کو شکست ہو گی اور کشمیر آزاد ہو گا۔
مظفرآباد میں یوم شہدائے کشمیر کی یاد میں مرکزی تقریب گھڑی پن چوک میں جاری ہے، پاسبان حریت کی کال پر بڑی تعداد میں کشمیری گھڑی پن چوک میں جمع ہوئے اور ریاست جموں کشمیر غاصبانہ قبضہ کے خلاف نعرے
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، ضلع بڈگام سے 5 بےگناہ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا۔