پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا، 100 انڈیکس 164 پوائنٹس کم ہو کر 42819 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 329 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 43104 رہی۔

بازار میں 18 کروڑ شیئرز کے سودے 6 ارب روپے میں طے ہوئے، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 32 ارب روپے کم ہوکر 6836 ارب روپے ہے۔