آج سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا

برطانیہ میں آج سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا، ہیتھرو ایئرپورٹ کے علاقے میں درجہ حرارت 32.7 ڈگری پر جا پہنچا۔

برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق اس سے پہلے جمعرات کو درجہ حرارت 32.6 تک پہنچا تھا۔

ملک میں جاری ہیٹ ویو کے زیر اثر برطانیہ میں آج مسلسل چھٹے روز درجہ حرارت 30 ڈگری سے زیادہ رہا۔

رواں سال کا ماہ جون اب تک کا گرم ترین جون رہا ہے جبکہ گزشتہ سال جولائی میں برطانیہ میں پہلی بار درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچا تھا۔