پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
دورہ پاکستان؛ آسٹریلوی کرکٹرز فیملیز سے مشورہ کریں گے
کراچی: دورہ پاکستان کیلیے پلیئرز اپنی فیملیز سے مشاورت کریں گے۔
آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم نے مارچ میں پاکستان کا ٹور کرنا ہے، 1998 میں آخری مرتبہ مارک ٹیلر کی قیادت میں کینگروز پاک سرزمین پر آئے تھے اس کے بعد سے ان کی راہ دیکھی جارہی ہے۔
اب بھی ٹور کا وقت تقریباً قریب آپہنچا ہے مگر کھلاڑیوں کے حوالے سے آئے روز نئے بیانات سامنے آرہے ہیں، کچھ پلیئرز پاکستان کا دورہ کرنے کو بے چین تو کچھ ابھی بھی ہچکچاہٹ کا شکار دکھائی دیتے ہیں۔
اس حوالے سے فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کہتے ہیں کہ بہت سی چیزیں ہوچکیں اور بہت سارا کام کرکٹ آسٹریلیا اور آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن پس منظر میں کرچکی ہے، اس لیے پلیئرز کا اعتماد فی الحال کافی بلند ہے مگر اس کے ساتھ کچھ خدشات بھی پائے جاتے ہیں۔
اگر کچھ پلیئرز اس ٹور پر نہیں آتے تو مجھے اس پر قطعی کوئی حیرت نہیں ہوگی، تمام پلیئرز اپنی فیملیز کے ساتھ مشاورت کریں گے اور اپنے جواب کے ساتھ واپس آئے گے جس کا سب کو احترام کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم اس ٹور میں 3 ٹیسٹ میچز کھیلے گی، پہلا ٹیسٹ 3 مارچ سے کراچی میں شروع ہوگا، دوسرا 12 مارچ سے راولپنڈی اور تیسرا 21 مارچ سے لاہور میں کھیلا جائے گا۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہی 29 مارچ سے 5 اپریل تک 4 سفید بال کے کرکٹ میچز کھیلے جائیں گے۔ ہیزل ووڈ سائیڈ اسٹریج کی وجہ سے ایشز سیریز کے زیادہ تر حصے سے باہر رہے تھے۔
اس بارے میں ان کا کہنا ہے کہ میری یہ تکلیف کبھی کبھار شدت سے سامنے آجاتی جس کی وجہ سے مجھے ایکشن سے باہر ہونا پڑتا ہے باہر بیٹھ کر میچز دیکھنا ہمیشہ ہی فرسٹریشن کا باعث ہوتا ہے مگر انجریز بھی کھیل کا ایک حصہ ہی ہیں۔