شہباز شریف کا دہشت گردوں کیخلاف سیستان میں کارروائی پر خراج تحسین

سابق وزیرِ اعظم اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے دہشت گردوں کے خلاف سیستان میں انٹیلی جنس بیسڈ کامیاب مشترکہ کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ حکومتی عمل داری سے محروم علاقے میں کارروائی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد مشترکہ دشمن ہیں، علاقائی اور عالمی سطح پر تعاون ضروری ہے، پاکستان اپنی خودمختاری، سلامتی اور تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، انسداد دہشت گردی کے مشترکہ نظام کو بحال کیا جائے۔