ٹرمپ کو 83 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

امریکی عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 83 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم سنا دیا۔

نیویارک کی جیوری نے یہ فیصلہ ہتک عزت کے مقدمے میں سنایا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کو لکھاری Jean Carroll کو 83 ملین ڈالر دینا ہوں گے جنہیں ٹرمپ نے سرعام جھوٹا کہا تھا اور ان کی توہین کی تھی۔

Jean Carroll نے الزام لگایا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے1990 کی دہائی میں ان پر جنسی حملہ کیا تھا۔

جیوری نے یہ فیصلہ تین گھنٹے سے بھی کم غور وخوض کے بعد سنایا۔

سابق صدر نے ہتک عزت سے متعلق جیوری کے فیصلے کو مضحکہ خیز قرار دیدیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ہتک عزت کیس میں جرمانے کے خلاف اپیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کی ری پبلکن پارٹی کے سرفہرست صدارتی امیدوار ہیں، وہ آئیوا اور نیوہیم شائر میں پارٹی نامزدگی جیت چکے ہیں اور اب انہوں نے جنوبی کیرولائنا پر نگاہیں مرکوز کر رکھی ہیں جہاں ری پبلکن پارٹی کی رہنما نکی ہیلی سے ان کا مقابلہ ہے۔