پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
عامر سے شادی سے پہلے ہی سے بطور پروڈیوسر شوبز سے وابستہ تھی، طوبٰی انور
کراچی: حال ہی میں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی طوبی ٰ انور کا کہنا ہے کہ وہ کم عمر سے ہی شوبز سے وابستہ ہیں اور بطورِ پروڈیوسر مارننگ شوز کر چکی ہیں۔
ٹی وی میزبان اور معروف سیاسی شخصیت مرحوم عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ طوبیٰ انور نے غیر ملکی نشریاتی ادارے کو دیئے انٹرویو میں کہا ہے کہ ’میں نہیں چاہتی کہ ذاتی معاملات کو سرکس بناؤں‘۔
طوبیٰ انور کے سابق شوہر عامر لیاقت حُسین نے اکثر اپنے انٹرویوز میں کہا کہ وہ طوبیٰ کو ڈرامہ انڈسٹری کی طرف لائے جس سے اکثر یہ تاثر ملتا تھا کہ طوبیٰ نے اپنے کریئر کے لیے اُن کے اثر و رسوخ کو استعمال کیا۔
تاہم شوبز میں بطور اداکارہ کام کرنے کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ وہ 18 سال کی عمر سے میڈیا سے وابستہ ہیں اور عامر لیاقت سے شادی سے پہلے بطور پروڈیوسر مارننگ شوز کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شادی کے ڈیڑھ دو سال میں نے کام نہیں کیا۔ شادی کے دو سال بعد میں نے باقاعدہ آڈیشن دیا اور اُس وقت یہ سوچ تھی کہ چلو کوئی نئی چیز کرتے ہیں۔
عامر لیاقت سے شادی اور دیگر معاملات میں ہونے والی تنقید کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنہیں ہماری زندگی کے بارے میں کچھ بھی پتہ نہیں ہوتا وہ کہیں سے بھی اٹھ کر کچھ لکھ دیں تو تکلیف ہوتی ہے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ میں نے اپنے آپ کو اس معاملے میں بہت مضبوط کر لیا ہے۔
طوبیٰ انور نے کہا کہ میں نے ہمیشہ خاموشی اختیار کی ہے اور ہر معاملے میں تحمل سے کام لیا ہے۔ آگ میں آپ کچھ ڈالتے رہیں گے تو وہ بھڑکتی رہے گی۔یہ کبھی بھی ختم نہیں ہو گی اور میں نہیں چاہتی کہ ذاتی معاملات کو سرکس بناؤں۔
ڈرامہ سیریل بچھو میں اپنے منفی کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مداح سمجھتے ہیں کہ منفی کردار نبھانے والے اداکار اپنی حقیقی زندگی میں بھی ایسے ہی ہوں گے لیکن میں ہمیشہ لوگوں کو کہتی ہوں کہ ایسا کچھ نہیں ہے۔
یاد رہے کہ 48 سالہ عامر لیاقت حسین نے 2018 میں 28 سالہ طوبیٰ انور سے دوسری شادی کی تھی تاہم یہ شادی زیادہ عرصہ نہ رہ سکی اور 9 فروری2022 کو طوبیٰ نے عامر لیاقت سے علیحدگی کا اعلان کردیا تھا۔