پرویز الہٰی کو پچیس سے تیس ارکان ووٹ نہیں دیں گے، جاوید لطیف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ اعتماد کے ووٹ میں پرویز الہٰی کو پچیس سے تیس ارکان ووٹ نہیں دیں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام آپس کی بات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگلے دس پندرہ روز بعد پرویز الہٰی وزیراعلیٰ کے عہدے پر نظر نہیں آرہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو پنجاب اسمبلی میں 186 ووٹ حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

راولپنڈی سے مخصوص نشست پر ایم پی اے بننے والی مومنہ وحید نے بھی پرویز الہیٰ کو اعتماد کا ووٹ نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

مخصوص نشست پر منتخب زہرا نقوی پہلے ہی پرویز الہٰی کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کر چکی ہیں۔