پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
ٹوئٹر بلیو کے ویریفائیڈ صارفین 2 گھنٹے طویل ویڈیوز اپ لوڈ کر سکتے ہیں
ٹوئٹر کو سبسکرپشن پلیٹ فارم میں تبدیل کرنے میں ناکامی کے بعد ایلون مسک اب سوشل میڈیا نیٹ ورک کو ویڈیو سروس میں تبدیل کرنے کے خواہشمند نظر آتے ہیں۔
اس کا عندیہ ایلون مسک کے نئے اعلان سے ملتا ہے۔
ٹوئٹر کے مالک نے اعلان کیا ہے کہ ٹوئٹر بلیو سبسکرپشن سروس کے صارفین اب سوشل میڈیا نیٹ ورک میں 2 گھنٹے طویل ویڈیوز پوسٹ کر سکیں گے۔
ایک ٹوئٹ میں ایلون مسک نے بتایا کہ ٹوئٹر بلیو کے ویریفائیڈ صارفین 2 گھنٹے طویل ویڈیوز اپ لوڈ کر سکتے ہیں، تاہم ویڈیو کا حجم 8 جی بی تک ہونا چاہیے۔
خیال رہے کہ ٹوئٹر بلیو سروس سے دور رہنے والے صارفین محض 2 منٹ 20 سیکنڈ طویل ویڈیو ہی اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔
اس سے قبل ٹوئٹر بلیو کے صارفین ایک گھنٹے دورانیے کی ویڈیو اپ لوڈ کر سکتے تھے مگر اب اسے 2 گھنٹے کر دیا گیا ہے۔
Twitter Blue Verified subscribers can now upload 2 hour videos (8GB)!
— Elon Musk (@elonmusk) May 18, 2023
اکتوبر 2022 میں ٹوئٹر کے مالک بننے کے بعد ایلون مسک نے اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں کافی تبدیلیاں کی ہیں۔
سب سے بڑی تبدیلی ٹوئٹر بلیو سروس ہے جس کے ذریعے صارفین ماہانہ فیس کے عوض اپنے اکاؤنٹ پر بلیو ٹک حاصل کر سکتے ہیں۔
ٹوئٹر بلیو کے صارفین کو دیگر اہم فیچرز تک رسائی بھی حاصل ہے جیسے انکرپٹڈ ڈائریکٹ میسجز، 10 ہزار حروف پر مشتمل ٹوئٹس اور دیگر۔
مگر ایسا لگتا ہے کہ 2 گھنٹے طویل ویڈیو کا فیچر کا استعمال صارفین کاپی رائٹس والی فلموں یا ٹی وی شوز اپ لوڈ کرکے کریں گے۔
ایلون مسک کے اعلان کے فوری بعد ان کی پوسٹ میں ہی ایک صارف نے ایک پوری ہالی وڈ فلم پوسٹ کر دی تھی۔
فلم پوسٹ ہونے کے ڈیڑھ گھنٹے بعد ٹوئٹر نے اس ویڈیو کو ڈیلیٹ کیا۔