پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
یو اے ای کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی کی پیر پگارا سے ملاقات
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی نے کراچی میں اماراتی قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کے ہمراہ حُروں کے روحانی پیشوا اور مسلم لیگ فنشکنل کے سربراہ پیر صبغت اللّٰہ شاہ راشدی المعروف پیر پگارا سے اہم ملاقات کی۔
ملاقات میں اماراتی سفیر نے موجودہ ملکی صورتحال میں مسلم لیگ فنکشنل کے کردار کو سراہا۔
ملاقات کے دوران اماراتی سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ حُروں نے قیام پاکستان کےلیے گراں قدر قربانیاں دیں۔ مسلم لیگ فنکشنل ملکی سالمیت و حمیت کےلیے قابل تحسین کردار ادا کر رہی ہے۔
اماراتی قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرومیتی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پیر پگارا شاہ مردان شاہ مرحوم انتہائی محب وطن زیرک اور دور اندیش شخصیت کے مالک تھے۔ ان کی شخصیت کا سحر آج بھی ان سے ملاقات کرنے والے ہر شخص پر طاری ہے۔
پیر صبغت اللّٰہ شاہ راشدی نے معزز مہمانوں کی آمد پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کی برادرانہ دوستی پاکستان اور پاکستانی عوام کےلیے باعث فخر ہے۔
انہوں نے کہا دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی اور ترقی کےلیے ناصرف دعا گو ہیں بلکہ اس کےلیے اپنا ہرممکن کردار بھی ادا کریں گے۔
ملاقات میں ملک میں موجود سیاسی عدم استحکام کے خاتمے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن رکھنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
جبکہ اماراتی قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرومیتی نے پیرصبغت اللّٰہ شاہ راشدی کو اپنے صاحبزادے و ڈائریکٹر ہلال احمر یو اے ای، حمد بخیت الرومیتی کی شادی کا دعوت نامہ بھی پیش کیا۔