یو اے ای کےوزیرِ تجارت برفباری سے لطف اندوز ہونے مری پہنچ گئے

متحدہ عرب امارات کے وزیرِ تجارت برفباری سے لطف اندوز ہونے مری پہنچ گئے۔

وزارتِ تجارت کے حکام کے مطابق نگراں وزیرِ تجارت گوہر اعجاز نے یو اے ای کے وزیر ثانی بن احمد کو مری کا دورہ کرایا۔ اس موقع پر یو اے ای کے وزیر تجارت نے مری میں برف سے ڈھکے پہاڑوں پر تصویریں بنوائیں۔

حکام کا بتانا ہے کہ یو اے ای کے وزیرِ تجارت نے ملکہ کوہسار مری کی خوبصورتی کی تعریف کی۔

نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا کے خوبصورت ملکوں میں شامل ہے، پاکستان کے سیاحتی مقامات خوبصورتی میں بے مثال ہیں۔