سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 190ملین پاؤنڈ کیس کا بانیٔ پی ٹی آئی پر کوئی اثر نہیں۔ اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حساس مسائل پر مزید پڑھیں
عمر فاروق کا مجھ سے دوستی کا دعویٰ بھی جھوٹا ہے:ذلفی بخاری
تحریک انصاف کے رہنما ذلفی بخاری کا کہنا ہے کہ عمر فاروق ظہور جھوٹ بول رہے ہیں، عمر فاروق کا مجھ سے دوستی کا دعویٰ بھی جھوٹا ہے۔
اپنے بیان میں ذلفی بخاری نے کہا کہ پوری زندگی میں عمر فاروق ظہور سے نہیں ملا، عمر فاروق ظہور کا ذہنی توازن درست نہیں، ایک موقع پر کہا گیا گھڑی فروخت کردی گئی، دوسری طرف کہا گیا کہ گھڑی فروخت نہیں ہوئی، ان دونوں بیانیوں میں سچا کون سا ہے؟
انہوں نے کہا کہ چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر کیاکیا بدل گیا؟ گھڑی پاکستان میں ہی عمران خان کےبیانات میں بتائی رقم میں فروخت ہوئی۔
خیال رہے کہہ پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے عمر فاروق ظہور نے کہا تھا کہ ’میں نے اسٹائل آؤٹ واچز کے مالک سےبات کی، ان سےکہا دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ آپ نےگھڑی کی ٹرانزیکشنز کیں، ان سےوضاحت مانگی کہ گھڑی میری پراپرٹی ہے، آپ نےکس طرح کلیم کی؟ اسٹائل آؤٹ واچ کے مالک نے وضاحت کی کہ یہ سب جھوٹ، پروپیگنڈا ہے۔
عمر فاروق نے بتایا کہ دراصل ذلفی بخاری نےاسٹائل آؤٹ واچز سےرابطہ کیا تھا، ذلفی بخاری نےگھڑی کو ویب سائٹ پر مارکیٹ کرنے کا کہا تھا، ذلفی بخاری نے ان سے کہا تھا کوئی اچھی آفر آتی ہے تو بتا دیں، انہوں نے ذلفی سےتصاویرلیں اورگھڑی کومارکیٹ کیا۔
عمرفاروق نے مزید کہا کہ اسٹائل آؤٹ واچز کے مالک نے بتایاکہ انہوں نے نہ گھڑی خریدی، نہ ہی بیچی، میں نے ان سےکہا کہ پھر اپنا ریکارڈ درست کرلیں، وضاحت دیں، اس کےبعد انہوں نے وہ پوسٹ بھی ہٹائی، ڈسکلیمر بھی جاری کی، اسٹائل آؤٹ نے ویڈیو میسج بھی دیا کہ ان کا اس ٹرانزیکشن سے کوئی تعلق نہیں۔