اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری کی غزہ کے ہسپتال پر حملے کی مذمت

اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ کے اسپتال پر حملے کی مذمت کی ہے۔

انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ کے اسپتال پر حملے میں سیکڑوں فلسطینیوں کی ہلاکت سے بہت دہشت زدہ ہوں۔

اسرائیلی جارحیت کے بعد انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میرا دل متاثرین کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہے۔

سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ انتونیو گوتریس کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسپتالوں اور طبی عملے کو بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت تحفظ حاصل ہے۔

اسپتال پر بمباری
واضح رہے کہ غزہ کے الاہلی اسپتال پر اسرائیلی طیاروں نے بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 500 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں، بمباری سے اسپتال کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے وسطی غزہ میں موجود اسپتال کو نشانہ بنایا جس میں 600 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

7 اکتوبر سے اسرائیلی جارحیت جاری
فلسطینی حکام کے مطابق غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 3 ہزار 500 سے تجاوز کر گئی ہے۔

فسلطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں سے 12 ہزار 500 افراد زخمی ہوئے ہیں، شہید ہونے والوں میں 1000 سے زائد بچے اور ہزار سے زائد خواتین شامل ہیں۔