منصوبے کے تحت مسلح لوگوں کو میرے احتجاج کے لیے پلانٹ کیا گیا:عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیر ِاعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جب انکوائری ہو گی ثابت کروں گا کہ منصوبے کے تحت مسلح لوگوں کو میرے احتجاج کے لیے پلانٹ کیا گیا۔

یہ بات چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں کہی ہے۔

عمران خان نے 18 مارچ کو جوڈیشل کمپلیکس میں پیش آنے والے واقعے پر 22 مارچ کو ریکارڈ کیا گیا ویڈیو بیان جاری کر دیا۔

ان کاکہنا ہے کہ میں نےپارٹی کارکنوں سے بارہا کہا کہ جتنی بھی اشتعال انگیزی ہو پُرامن احتجاج کریں۔