متحدہ عرب امارات میں خودکشی کی کوشش کرنے والے ملزم سمیت 12 ممالک سے 131 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔
ان پاکستانیوں کو گزشتہ 37 گھنٹوں کے دوران ڈی پورٹ کیا گیا جن میں سے 16 افراد کو انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ 6 کو قلات، ساہیوال، گوجرانوالہ، لاڑکانہ اور راولپنڈی پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔
امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں بلیک لسٹ، منشیات کیسز، پاسپورٹ گم کرنے اور سزا پوری ہونے، کام سے مفرور 74 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا۔
امارات میں خودکشی کی کوشش، بلیک لسٹ، منشیات کیس، غیر قانونی داخلے اور قیام پر غیر قانونی امور اور چوری میں ملوث پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔
علاوہ ازیں قبرص، عمان، کمبوڈیا، عراق، بحرین، آزربائیجان، میکسیکو سے بھی پاکستانی شہریوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔