جامعہ کراچی: ہاسٹل سے ملنے والےطالبعلم کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل

جامعہ کراچی کے ہاسٹل سے ملنے والے طالبعلم کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل ہوگیا۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق طالبعلم نہاتے ہوئے باتھ روم میں گرا، موت سر پر چوٹ لگنے سے ہوئی۔

پوسٹ مارٹم ہوجانے کے بعد اہل خانہ لاش لے کر آبائی علاقے سوات روانہ ہوگئے۔

واضح رہے کہ مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود جامعہ کراچی کے بیت الخلاء سے پر اسرار طور پر نوجوان طالب علم کی لاش برآمد ہوئی۔

لاش کی شناخت 26 سالہ مختیار ولد حبیب الرحمان کے نام سے ہوئی تھی، پولیس ذرائع کے مطابق متوفی ایچ ای جے انسٹیٹیوٹ میں ایم فل کا طالب علم تھاْ