حماس اور اسرائیل کے درمیان ثالثی کی امریکی کوششیں

امریکی عہدیدار بریٹ میک گرک مصر کا دورہ کرنے کے بعد آج اسرائیل پہنچیں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ بھی بات چیت کے لیے قاہرہ میں موجود تھے۔

رپورٹس کے مطابق سابق اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے کہا ہے کہ اسرائیلیوں کی رہائی کے لیے نئے منصوبے پر کوششیں جاری ہیں۔

علاوہ ازیں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ​ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کو عارضی جنگ بندی محفوظ بنانے کے معاہدے کی امید ہے۔

دوسری جانب سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے G20 ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ کے خاتمے کے لیے بامعنی اقدامات کے لیے دباؤ ڈالیں۔