سابق گورنر نیوجرسی کرس کرسٹی ری پبلکن صدارتی امیدوار بننےکی دوڑ میں شامل

امریکی ریاست نیوجرسی کے سابق گورنر کرس کرسٹی 2024 کے انتخابات میں امریکا کے ری پبلکن صدارتی امیدوار بننےکی دوڑ میں شامل ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرس کرسٹی نے ریاست نیو ہیم شائر سے انتخابی مہم کا آغاز بھی کر دیا۔

7 برس پہلے کرس کرسٹی نے صدارتی ریس سے دستبردار ہوکر ڈونلڈ ٹرمپ کی توثیق کی تھی۔

تاہم اب کرس کرسٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکیوں کو تقسیم در تقسیم کر کے چھوٹا کردیا،ایک گروپ کو دوسرے کے سامنے لاکھڑا کیا ، اس لیے صدارتی الیکشن لڑنا چا ہتاہوں کیونکہ فکر مند ہوں۔