روز ویلٹ ہوٹل کا امریکا میں نیا معاہدہ

پی آئی اے کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل کا امریکا میں نیا معاہدہ ہو گیا۔

پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق معاہدہ نیو یارک سٹی ہیلتھ اینڈ ہاسپٹلز کارپوریشن کے ساتھ ہوا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ روز ویلٹ ہوٹل تین سال کے لیے نیویارک سٹی ہیلتھ اینڈ ہاسپٹلز کارپوریشن چلائے گی، معاہدے کے تحت امریکی فرم روز ویلٹ ہوٹل میں ہاؤسنگ مائیگرنٹس کو رکھے گی۔

پی آئی اے انتظامیہ نے کہا کہ 18ماہ کی گارنٹی بھی امریکی فرم نے پی آئی اے انویسٹمنٹ منیجمنٹ کو دی ہے، روز ویلٹ ہوٹل کی ایمپلائز یونین سے بھی امریکی فرم نے سیٹلمنٹ معاہدہ کر لیا ہے، نئے معاہدے کے بعد اب روز ویلٹ ہوٹل دوبارہ کھل گیا ہے۔

واضح رہے کہ پی آئی اے انتظامیہ سے روز ویلٹ ہوٹل کے متعلق پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے جواب طلب کیا تھا