وینزویلا کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ ہمارا طیارہ امریکی وزیرِ خارجہ کے کہنے پر ڈومینیکن ریپبلک نے امریکا کے حوالے کیا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق وینزویلا کی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں امریکا کی جانب سے ڈومینیکن ریپبلک میں وینزویلا کے دوسرے طیارے کو ضبط کرنے پر سخت غصے اور ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
وینزویلا کی وزارتِ خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ ریپبلک آف وینزویلا پوری دنیا کے سامنے طیارے کی ڈھٹائی سے ضبطگی کی مذمت کرتی ہے اور اسے چوری قرار دیتی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ سب امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کے حکم پر کیا گیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکا نے وینزویلا کے صدر کے طیارے کو ڈومینیکن ری پبلک سے ضبط کر کے امریکی ریاست فلوریڈا پہنچایا تھا۔