قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد اپنے گھر پاکستان واپس پہنچ چکے ہیں۔
بابر اعظم نے اس سال کرکٹ ٹیم کے بیٹر محمد رضوان، شہزاد احمد، افتخار احمد و دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ حج کیا۔
Welcome Back To Pakistan. Get Ready to Lead Pakistan Team Captain✌️💯. #BabarAzam pic.twitter.com/5PWf3ZxvgM
— Chaudhry Zaka Ashraf (@IZakaAshraf) July 3, 2023
بابر اعظم کی حج کی ادائیگی کے دوران مختلف ارکان ادا کرتے ہوئے تصویریں اور ویڈیوز وائرل ہوئیں جنہیں اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔
گزشتہ شب سے بابر اعظم کی رمی کرتے ہوئے، یعنی شیطان کو کنکریاں مارتے ہوئے ویڈیو وائرل ہے۔
Babar Azam Shetan ko Pathar Marte hue😂♥️. #BabarAzam pic.twitter.com/3gms75gwpc
— Shaharyar Ejaz 🏏 (@SharyOfficial) July 3, 2023
اس ویڈیو میں بابر اعظم کو خوشی خوشی شیطان کو کنکریاں مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر افتخار احمد نے حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپسی سے پہلے کی تصویر شیئر کی تھی۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ بابر اعظم سمیت پاکستان کے دیگر کرکٹرز بھی موجود تھے۔