پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
جو بائیڈن کی جل بائیڈن کے ہمراہ سائیکلنگ کرتے ہوئے ویڈیو وائرل
امریکی صدر جو بائیڈن کی خاتون اوّل جل بائیڈن کے ہمراہ سائیکلنگ کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
حال ہی میں جو بائیڈن اور جِل بائیڈن ریاست ڈیلاویئر میں ریہوبوتھ ساحل کی دلکش سڑکوں پر سائیکلنگ کے لیے نکلے تو مقامی لوگ اپنے جوش پر قابو نہ رکھ سکے اور لوگوں کے ایک بڑے ہجوم نے اس منظر کی ویڈیوز بنائیں جس کے بعد کچھ ہی لمحوں میں اس منظر کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
US President Joe Biden and first lady Jill Biden took a bike ride in Rehoboth Beach, Delaware pic.twitter.com/wPbr1BiWkk
— Reuters (@Reuters) July 31, 2023
اس سے قبل گزشتہ روز صحافی ایرک گیلر کی جانب سے امریکی صدر کی ڈیلاویئر کے ساحل پر بغیر شرٹ کے لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
President Biden is enjoying a gorgeous beach day here in Rehoboth. pic.twitter.com/AZmhRHHf0Y
— Eric Geller (@ericgeller) July 30, 2023
80 سالہ امریکی صدر کی سائیکلنگ کی ویڈیو اور سورج کی روشنی میں ساحل پر لطف اندوز ہوتے وائرل ہونے والی تصاویر سے یہ بات واضح ہے کہ وہ زندگی کو خوشگوار انداز سے گزارنا اچھی طرح جانتے ہیں۔
ان وائرل ویڈیوز اور تصاویر سے یہ بات بھی واضح ہے کہ صدارت کی بھاری ذمہ داریوں کے باوجود بھی یہ جوڑا بہت خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی تاریخ کے معمر ترین صدر کے طور پر جو بائیڈن کی جسمانی صحت اور سرگرمیاں امریکیوں کے لیے دلچسپی کا موضوع بنی رہتی ہیں۔