وویک اوبروئے نے اپنے بزنس پارٹنرز کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کروا دیا

بالی ووڈ کے معروف اداکار وویک اوبروئے نے ڈیڑھ کروڑ روپے کی دھوکا دہی کے بعد اپنے بزنس پارٹنرز کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کروا دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، وویک اوبرائے اور ان کی اہلیہ پریانکا الوا کے اکاؤنٹنٹ دیون بافنا نے ممبئی میں اداکار کے سابقہ تینوں بزنس پارٹنرز کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، بھارتی اداکار نے الزام لگایا ہے کہ ملزم نے ان سے ایک ایونٹ اور منافع بخش فلم پروڈکشن فرم بنانے کا وعدہ کرکے رقم کی سرمایہ کاری کی تاہم بعد میں رقم کو غلط فائدہ اٹھانے کے لیے استعمال کیا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فراڈ کا مقدمہ فلم پروڈیوسر اور ایونٹ اورگنائزرز سنجے ساہا، ان کی ماں نندیتا ساہا اور رادھیکا نندا کے خلاف بدھ کو ایم آئی ڈی سی پولیس میں درج کیا گیا۔

پولیس کو دیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وویک اوبرائے نے 2017ء میں اوبرائے آرگینکس کے نام سے ایک کمپنی کا آغاز کیا تھا، چونکہ یہ کمپنی بہت اچھا کام نہیں کر رہی تھی اس لیے انہوں نے فیصلہ کیا کہ پہلے کمپنی کی خراب کارکردگی کی وجہ بننے والے تینوں ملزمان کو فرم میں شراکت داروں کے طور پر لایا جائے اور پھر اس کاروبار کو تحلیل کر کے اسے آنندیتا انٹرٹینمنٹ کے نام سے ایونٹس کے کاروبار میں تبدیل کیا جائے۔

بیان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دونوں فریقوں کے درمیان جولائی 2020ء میں معاہدہ ہوا تھا تاہم بعد میں اداکار نے اپنے شیئرز دوسری کمپنی اوبرائے میگا انٹرٹینمنٹ کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ مشترکہ منصوبے کے روزمرہ کے کام کی دیکھ بھال سنجے اور رادھیکا کرتے تھے۔

بیان کے مطابق، وویک اوبرائے کو اپریل 2022ء میں ایک ملازم نے بزنس کے اندر فنڈز کی غلط استعمال کے بارے میں مطلع کیا تھا جس کے بعد مسائل کو حل کرنے کے لیے اکاؤنٹنٹ دیون بافنا کی خدمات لی گئیں۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ بعد میں اداکار کو پتہ چلا کہ سنجے ساہا نے کمپنی کی رقم کو اپنی ماں کے لائف انشورنس پریمیم کی ادائیگی سمیت مختلف ذاتی وجوہات کے لیے استعمال کیا اور رادھیکا نندا نے بھی کمپنی سے اپنی رقم نکال لی۔

جب اکاؤنٹس کے بیانات سے تصدیق ہوگئی کہ دونوں شراکت داروں کے ذریعے 58 لاکھ بھارتی روپے سے زیادہ کی رقم کمپنی سے نکال لی گئی ہے۔

اس کے بعد وویک اوبرائے نےاپنے ساتھ اور اداکار نوازالدین صدیقی کے ساتھ ہونے والے 51 لاکھ بھارتی روپے کے فراڈ پر اپنے شراکت داروں کا سامنا کیا۔