نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے کھیل اور امور نوجوانان وہاب ریاض کو لاہور میں بارش میں سڑک پر تیز رفتاری سے گاڑی چلانے پر تنقید کا سامنا ہے۔
وہاب ریاض کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ لاہور کی سیلاب زدہ سڑکوں پر لاپرواہی سے گاڑی چلا رہے ہیں اور نتیجے میں سڑک پر موجود بارش کا پانی موٹر سائیکل سواروں پر گر رہا ہے۔
Very sad to see this video of @WahabViki when bike riders and small car travelers affected by dirty water raised due to his giant land cruiser. Such Kind of act is not fair. He should pardon for it.#WahabRiazShower #WahabRiaz #PardonWahabRiaz pic.twitter.com/QSIV1FngFv
— Saqib Ali (@SaqibAliHaidri) July 5, 2023
یہ ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین وہاب ریاض کے اس عمل پر شدید تنقید کرتے نظر آرہے ہیں۔
واضح رہے کہ کل مسلسل بارش کے بعد لاہور میں بارش کا 30 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
شہر میں 10 گھنٹوں کے دوران 290 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہوئی جس کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد ہلاک ہو گئے۔
اس حوالے سے کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا کہنا ہے کہ اتنی تیز بارش موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہوئی ہے۔