پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
وہاب ریاض نے انٹرنیشنل کرکٹ سےریٹائرمنٹ لینے کی وجہ بتا دی
انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ اب بھی پاکستان کی طرف سے کھیلنا چاہتا ہوں لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ مشکل ہی نہیں ناممکن ہے، میری اب جگہ نہیں بنتی، پاکستان کے پاس اچھے فاسٹ بولرز ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے ریٹائرمنٹ لینے کی وجہ سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ شاہین آفریدی اور دیگر اچھے بولرز ہیں اب میری جگہ ہی نہیں بنتی اور حقیقت یہی ہے کہ اب میں کھیل نہیں سکوں گا۔
وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ کوئی جذباتی فیصلہ نہیں ہے، میں حقیقت پر یقین رکھتا ہوں اور حقیقت یہی ہے کہ اب میں کھیل نہیں سکتا، یہ ٹرینڈ ہونا چاہیے کہ کھلاڑیوں کے لیے فیئر ویل میچ کی پالیسی ہو، مجھے کوئی افسوس نہیں، میں نے ہمیشہ سو فیصد دینے کی کوشش کی ہے۔
نگراں وزیر نے کہا کہ میری کھیل میں بہت اچیومنٹ ہے، اس پر فخر ہے، میں نے دو ہزار میں کرکٹ کھیلنی شروع کی تھی، زندگی میں بہت سے خواب دیکھے اور ایک خواب پاکستان کی طرف سے کھیلنا تھا، کامیابی بھی ملی اور ناکامی بھی ہوئی۔
وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ میں نے 2023 کا ورلڈ کپ فوکس کیا ہوا تھا، میں فیملی اور پی سی بی کا شکر گزار ہوں، اب انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کو خدا حافظ، تھینک یو کہنے کا وقت آ گیا ہے شکریہ پاکستان کرکٹ بورڈ۔
فاسٹ بولر نے کہا کہ وقار یونس، عاقب جاوید، محمد اکرم کا شکریہ انہوں نے میرے ساتھ بہت کام کیا، محمد اکرم نے مجھے بہت سپورٹ کیا ہے، لیگز کھیلوں گا، کرکٹ نہیں چھوڑوں گا، 2011 کے ورلڈ کپ نے میری زندگی بدل ڈالی، شعیب اختر کے ساتھ مقابلہ نہیں، شین واٹسن کے خلاف اسپیل یادگار رہے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل فرنچائز کرکٹ کھیلوں گا، سیاست میں ابھی اس دور میں ہی ساتھ ہوں گا، کوچنگ میں بچوں کے لیے کچھ کرنا چاہوں گا، سرفراز احمد کی کپتانی میں مزہ آیا وہ میرے دوست بھی ہیں، ان کے دور میں میں باہر بھی ہوا۔
انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد کپتانی میں بہت شارپ ہیں، کپتان سبھی اچھے رہے ہیں لیکن سرفراز احمد کی کپتانی میں مزہ آیا، افتخار احمد نے چھ چھکے مارے اس کو مبارکباد دینی چاہیے۔