پراُمید تھا کہ گولڈ میڈل جیتوں گا، گولڈ میڈل کے ساتھ 14 اگست منائیں گے: ارشد ندیم

پیرس اولمپکس میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتے والے ارشد ندیم نے کہا ہے کہ میں ردھم میں تھا اور پراُمید تھا کہ گولڈ میڈل جیتوں گا، گولڈ میڈل کے ساتھ 14 اگست منائیں گے۔

گولڈ میڈل جیتنے کے بعد اپنے بیان میں ارشد ندیم نے کہا کہ آج میرا دن تھا، میں اس سے زیادہ دور بھی تھرو کرسکتا تھا۔

انہوں نے کامیابی پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور اپنے کوچ کا شکریہ ادا کیا۔

ارشد ندیم نے کہا کہ میں پُرامید تھا کہ جتنی دور تھرو کی اس سے گولڈ میڈل جیت سکوں، پُرامید تھا کہ آج کچھ کر جاؤں گا۔

واضح رہے کہ پیرس اولمپکس میں ریکارڈ ساز پرفارمنس دیتے ہوئے ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد گولڈ میڈل جتوایا ہے۔ یہ انفرادی مقابلوں میں پاکستان کا پہلا گولڈ میڈل بھی ہے۔