ہمیں انتخابی مہم چلانے کے دوران مسائل پیش آرہے ہیں:صابر قائم خانی

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما صابر قائم خانی نے کہا ہے کہ ہمیں انتخابی مہم چلانے کے دوران مسائل پیش آرہے ہیں۔

حیدرآباد میں ایم کیو ایم پاکستان کے امیدواروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ اسٹیشن تبدیل کر کے دور علاقوں میں منتقل کیے جا رہے ہیں۔

صابر قائم خانی نے کہا کہ الیکشن سے پہلے ہی دھاندلی کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میئر حیدرآباد کے سرکاری وسائل الیکشن میں استعمال کیے جارہے ہیں۔