پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
پی ٹی آئی ماضی کی غلطیوں پر معافی مانگے تو ہم بات کرنے کیلئے تیار ہیں:فیصل کریم کنڈی
خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ماضی کی غلطیوں پر معافی مانگے تو ہم بات کرنے کیلئے تیار ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ 9 مئی کے تمام ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، سانحہ 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کو سب سے پہلے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعظم کا مشکور ہوں کہ انہوں نے کے پی کے میں لوڈشیڈنگ کم کی، مستقبل میں ایسا ہی رویہ رہا تو وفاق کی جانب سے مسئلہ حل ہو جائے گا۔
گورنر کے پی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سے کہا تھا دلائل کے ساتھ وفاق سے بات کریں، پی ٹی آئی پارلیمنٹ میں اپنا کردار ادا کرے، شور شرابے سے کچھ حاصل نہیں ہونا، عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، امیروں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جانا چاہیے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پُرامید ہیں وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کے مسائل حل کرے گی، میں نہیں چاہتا صوبائی حکومت اور گورنر ہاؤس کے درمیان ٹینشن ہو، وزیراعلیٰ کے پی ایسی زبان استعمال کرتے تھے جس سے مسئلے کا حل نہیں نکلتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کو کہتا تھا وفاق کے پاس جائیں اپنے مسائل بتائیں، حل نکلے گا، مل کر صوبے کی ترقی کے لیے اقدامات کریں گے، خیبرپختونخوا کا گورنر ہاؤس کسی سازش کا حصہ نہیں بنے گا۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری بہت جلد خیبرپختونخوا آئیں گے، جتنی سیاسی جماعتیں ہیں ان کے پاس جارہا ہوں، خیبرپختونخوا کی ترقی،امن اور خوشحالی کے لیے سب کے پاس جانے کو تیار ہوں، تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی لوگوں کو سیاسی جماعتوں کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کرنے چاہئیں، وزیراعلیٰ کو دعوت دیتا ہوں آئیں صوبے میں امن کیلئے ملکر کام کریں، مرکز اور صوبے کے درمیان پل کا کردار اد اکروں گا۔