ہر قسم کے تعصبات سے بالاتر ہو کر قرآن مجید کی حرمت کے لیے آواز بلند کرنی ہے:طاہر اشرفی

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ آج ہر قسم کے تعصبات سے بالاتر ہو کر قرآن مجید کی حرمت کے لیے آواز بلند کرنی ہے۔

طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اس معاملے پر ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہو جائیں، ملک بھر کے مشائخ و علما مساجد میں قرآن پاک کی حرمت کا درس دیں۔

ان کا کہنا ہے کہ امید ہے یورپی یونین اور اقوام متحدہ قرآن کریم کی حرمت کے حوالے سے قانون سازی کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سویڈن میں ہونے والی قرآن پاک کی بے حرمتی کے دلخراش واقعے پر آج بعد از نماز جمعہ پُر امن احتجاج کی کال بھی دی ہے۔