کراچی کے ایڈمنسٹریٹر کا عہدہ بھی ہم چند دن میں لے لیں گے:خواجہ اظہار الحسن

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ آج پیپلز پارٹی کے ساتھ معاہدے پر بات ہوئی، جلد ہم مشترکہ لائحہ عمل پر پہنچیں گے، بلدیاتی انتخابات پر بھی بات ہوئی، کراچی کے ایڈمنسٹریٹر کا عہدہ بھی ہم چند دن میں لے لیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات کے بعد خواجہ اظہار الحسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت قربانی کے بعد شہر میں امن قائم ہوا ہے۔ سندھ حکومت امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہ دے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں سیلاب متاثرین سے متعلق پریزنٹیشن دی گئی۔ آج پیپلز پارٹی کے ساتھ معاہدے پر بات ہوئی ہے۔ جلد ہم مشترکہ لائحہ عمل پر پہنچیں گے۔

خواجہ اظہار کا کہنا تھا کہ لوگ انتظار کر رہے ہیں، انتخابات ہوں، منتخب لوگ خدمت کریں۔ بلدیاتی انتخابات پر بھی بات ہوئی ہے۔ کمشور سےکراچی تک ایک ہی اختیارات پر اتفاق ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور وفاق کے پاس نفری کی کمی ہے۔ کیا ایسا الیکشن چاہتے ہیں جس میں ہر دوسری گلی میں خون خرابہ ہو۔

خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پرامن انتخابات ہوں۔ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر کا عہدہ بھی ہم چند دن میں لے لیں گے۔