پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
فون بیچنے سے پہلے کونسے 3 کام کرنا انتہائی ضروری ہیں ؟
اسمارٹ فون ایک اہم ڈیوائس ہے،اس لیے اگر آپ کا فون کسی دوسرے شخص کے ہاتھ لگ جاتا ہے تو آپ کی نجی معلومات کا غلط استعمال ہو سکتا ہے۔
ہم اکثر فون فروخت کرتے ہیں اور نیا فون خریدتے وقت، اگر آپ کو ایکسچینج آفر کا فائدہ ملتا ہے، تو آپ پرانے فون کی ادائیگی کرکے نیا ہینڈ سیٹ خریدتے ہیں۔ اگر آپ اپنا پرانا اسمارٹ فون فروخت کر رہے ہیں تو آپ کو پہلے فون میں موجود ڈیٹا کا بیک اپ لینا ہوگا ورنہ آپ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
اسمارٹ فون بیچنے سے پہلے ان چیزوں کا خیال رکھیں :
فون کا بیک اپ لیں:
فون کو فروخت کرنے سے پہلے اس کا بیک اپ لینے کی ضرورت ہے۔ اینڈرائیڈ ڈیوائس کا بیک اپ لینے کا طریقہ بہت آسان ہے۔ آپ فون کو لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر کے ساتھ کنیکٹ کرکے بیک اپ لے سکتے ہیں۔
بیک اپ کے لیے آپ کو سیٹنگز میں جانا ہوگا، اس کے بعد آپ کو بیک اپ اور ری سیٹ کا آپشن نظر آئے گا۔ پھر ’بیک اپ‘ آپشن پر کلک کریں۔ فون اب سسٹم سے جُڑ جائے گا۔ اس طرح آپ فون ڈیٹا کا بیک اپ لے سکتے ہیں۔
دنیا کی پہلی سولر الیکٹرک گاڑی تیار، قیمت اتنی کے یقین کرنا مشکل
ذاتی ڈیٹا کو حذف کرنا نہ بھولیں:
اپنے فون کو دوسروں کے حوالے کرنے سے پہلے ذاتی ڈیٹا ڈیلیٹ کرنا یقینی بنائیں، فون کو فارمیٹ کرنے کے لیے سیٹنگز میں جائیں۔ نیچے آپ کو ری سیٹ اور بیک اپ کا آپشن نظر آئے گا۔ اس کے بعد، Ease Data & Files آپشن پر کلک کرکے ایک بار پھر تصدیق کریں۔ تصدیق کے بعد، آپ کے فون میں موجود تمام ڈیٹا کو حذف کر دیا جائے گا۔
واٹس ایپ بیک اپ حاصل کریں:
فون فروخت کرنے سے پہلے واٹس ایپ بیک اپ لینا نہ بھولیں، واٹس ایپ بیک اپ حاصل کرنے کا عمل بھی بہت آسان ہے۔ ایسا کرنے کے لیے پہلے سیٹنگز میں جائیں۔ یہاں آپ کو چیٹ کا آپشن نظر آئے گا۔ پھر بیک اپ آپشن پر کلک کریں جس کے بعد واٹس ایپ بیک اپ مکمل ہو جائے گا۔