پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
دنیا میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانیں کونسی ہیں؟
دنیا کئی ملکوں، ریاستوں اور علاقوں میں بٹی ہوئی ہے اور ہر جگہ کی اپنی خوبصورتی، ثقافت، زبانیں اور مشہور مقامات ہیں۔
اگر ہم دنیا کے مختلف علاقوں میں بولی جانے والی زبانوں کے بارے میں بات کریں تو دنیا میں بے شمار زبانیں بولی جاتی ہیں۔
لیکن یہاں ایک نظر دنیا میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانوں اور ان کے بارے میں دلچسپ حقائق پر ایک نظر ڈال لیتے ہیں۔
1- انگریزی
انگریزی دنیا کی سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان ہے اور دنیا میں تقریباً 1.452 بلین لوگ انگریزی بولتے ہیں۔ یہ دنیا کے 67 ممالک اور کئی بڑی بین الاقوامی تنظیموں کی سرکاری زبان ہے۔
ہم جو بے شمار چیزوں کے لیے انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہیں وہ بھی 55 فیصد صرف انگریزی میں ہے اور یہ سب سے زیادہ پڑھی جانے والی زبان بھی ہے۔
2- مینڈارن چینی
دوسرے نمبر پر مینڈارن چینی دنیا میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان ہے، چین میں یہ 3 ہزار سال سے زائد عرصے سے بولی جا رہی ہے، دنیا میں تقریباََ 1.118 بلین لوگ یہ زبان بولتے ہیں، یہ سنگاپور اور تائیوان کی بھی سرکاری زبان ہے۔
چین میں دوسری زبانیں بھی بولی جاتی ہیں لیکن مینڈارن چینی سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان ہے ناصرف چین بلکہ یہ براعظم ایشیا میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان ہے۔
3- ہندی
بھارت میں انگریزی اور ہندی 2 سرکاری زبانیں ہیں تاہم یہاں زیادہ تر لوگ ہندی ہی بولتے ہیں یوں دنیا میں تقریباََ 602.2 ملین لوگ ہندی بولتے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارت دنیا کا ایسا واحد ملک ہے جس کی 22 مختلف زبانیں ہیں اس لیے ہر بھارتی شہری سرکاری زبان ہندی نہیں بولتا۔
ایک اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ہندی، ملک فجی کی بھی سرکاری زبان ہے اور اس کے علاوہ کچھ کیریبین ممالک میں بھی ہندی بولی اور سمجھی جاتی ہے۔
4- ہسپانوی
دنیا میں تقریباََ 548.3 ملین لوگ ہسپانوی زبان بولتے ہیں، دنیا کے 20 ممالک کی یہ سرکاری زبان ہے جبکہ امریکا میں ہسپانوی دوسری سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان ہےوہاں تقریباً 40 ملین لوگ ہسپانوی بولتے ہیں۔
اس زبان کے بارے میں ایک دلچسپ بات یہ ہے کہ اسپین میں ہسپانوی زبان کو ’کاسٹیلین‘ بھی کہا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ، پچھلے کچھ سالوں میں ہسپانوی زبان پاپ کلچر میں میں بھی ایک بااثر زبان بن گئی ہے۔
5- فرینچ
دنیا میں 274.1 ملین لوگ فرانسیسی زبان بولتے ہیں، یہ دنیا کے 29 ممالک اور خطوں کی سرکاری زبان ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ فرانسیسی الفاظ کا انگریزی زبان کی طرح کئی دوسری زبانوں پر بھی زبردست اثر ہے جبکہ انگریزی میں تقریباً 40 فیصد الفاظ فرانسیسی زبان کے ہیں۔
6- عربی
دنیا میں 274 ملین لوگ عربی زبان بولتے ہیں جوکہ 26 ممالک کی سرکاری زبان ہے لیکن بہت سے ممالک اور خطوں میں الگ الگ لہجے میں عربی بولی جاتی ہے۔
عربی لوگ زیادہ تر معیاری عربی لہجے میں بات کرتے ہیں لیکن معیاری عربی میں بہت کم مقامی لوگ ہی بات کرنا جانتے ہیں لیکن پھر یہ دنیا میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانوں میں شامل ہوتی ہے۔
7- اردو
دنیا میں 231.3 ملین لوگ اردو بولتے ہیں، یہ بنیادی طور پر ہندی ایرانی زبان ہے اور پاکستان کی یہ سرکاری زبان ہے۔ اردو بھارت میں بولی جانے والی دوسری معیاری زبان بھی ہے کیونکہ وہاں بڑی تعداد میں لوگ اردو جیسے لہجے میں ہی بات کرتے ہیں۔
8 – روسی
دنیا میں 258.2 ملین لوگ روسی زبان بولتے ہیں، یہ روس، بیلاروس، قازقستان اور کرغیزستان کی سرکاری زبان ہے ۔
زبان کے ماہرین روسی زبان کو دنیا کی سب سے امیر اور پیچیدہ زبان مانتے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ روسی زبان کے تمام الفاظ جو (A) سے شروع ہوتے ہیں دوسری زبانوں سے آتے ہیں۔
9- انڈونیشین
دنیا میں 199 ملین لوگ انڈونیشین زبان بولتے ہیں، انڈونیشیا دنیا کی چوتھی سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے یہی وجہ ہے کہ انڈونیشیا میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان انڈونیشین ہے۔
اس زبان کی اچھی بات یہ ہے کہ اگر کوئی انڈونیشین زبان بولنا جانتا ہے تو وہ ملائیشیا اور برونائی کے لوگوں سے بھی آرام سے رابطہ کر سکتا ہے کیونکہ یہ زبان ملے زبان سے بہت ملتی جلتی ہے۔