میرا کیا تعلق ہے جہانگیر ترین سے؟:اسد عمر

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ میرا کیا تعلق ہے جہانگیر ترین سے؟

اسلام آباد کی کچہری میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو دوران ایک صحافی نے اسد عمر سے سوال کیا کہ کیا آپ جہانگیر ترین کی پارٹی میں ہوں گے؟ جس پر انہوں نے یہ جواب دیا۔

صحافی نے ان سے پوچھا کہ کیا جہانگیر ترین نے آپ سے کوئی رابطہ کیا ہے؟

صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ نہیں، ابھی جہانگیر ترین نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

اسد عمر کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری مجھ سے وقتاً فوقتاً رابطے میں رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جیل سے آئے 7 سے 8 دن ہوئے ہیں، عدالتوں کے چکر لگا رہا ہوں۔

ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ فیصل واؤڈا کس ایجنڈے پر ہیں؟

جس کا جواب دیتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ یہ سوال فیصل واؤڈا سے پوچھیں۔