پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
جب رشی کپور نے رنبیر کپور کو کترینہ کیف کیساتھ رہنے کی اجازت کو برا انتخاب قرار دیا
بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کے والد، اداکار رشی کپور نے بیٹے کو گھر سے باہر جانے اور باربی ڈول کترینہ کیف کے ساتھ رہنے کی اجازت دینے کے فیصلے کو برا فیصلہ قرار دیا تھا۔
بھارتی میڈیا پر اس وقت لیجنڈری اداکار رشی کپور کا اپنے بیٹے، رنبیر کپور اور اُن کی اُس وقت کی گرل فرینڈ کترینہ کیف سے متعلق دیا گیا بیان ایک بار پھر وائرل ہے، اس وائرل بیان میں تجربہ کار اداکار نے اپنے بیٹے کے ساتھ بہتر تعلقات نہ ہونے پر افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔
2015ء میں رشی کپور نے اپنے اداکار بیٹے کے ساتھ اپنے کشیدہ تعلقات اور کترینہ کیف کے ساتھ رہنے کے لیے خاندانی گھر سے باہر جانے کی اجازت دینے کے افسوسناک فیصلے پر اپنے تاثرات شیئر کیے تھے۔
رشی کپور نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ جس طرح میرے والد نے مجھے شادی کے وقت آزادی دی، اسی طرح میں نے رنبیر کو اس وقت آزادی دی جب اُس نے اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ آزادانہ طور پر رہنے کا انتخاب کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ رنبیر کپور ایک شاندار، توجہ دینے والا اور احترام کرنے والا بیٹا ہے لیکن میں نے اس کے کیریئر میں مداخلت کرنے سے ہمیشہ گریز کیا ہے کیونکہ وہ اپنا راستہ خود چنتا ہے، وہ مجھ سے الگ ہے۔
رشی کپور کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اب احساس ہوا ہے کہ میں نے رنبیر کے ساتھ اپنے تعلقات کو خطرے میں ڈال دیا ہے، حالانکہ میری بیوی مجھے مسلسل میرے اعمال سے آگاہ کرتی رہی ہے، افسوس! اب تبدیلی کے لیے بہت دیر ہو چکی ہے، ہم دونوں اس تبدیلی کو اپنانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ ہمارے درمیان ایک رکاوٹ ہے، ہم بات چیت کر سکتے ہیں پھر بھی رابطہ ادھورا سا ہے، وہ اب ہمارے ساتھ نہیں رہتا، جس سے نیتو اور مجھ پر بھی گہرا اثر پڑا ہے۔
اُن کا اپنے پرانے انٹرویو میں مزید کہنا تھا کہ ہم ایک نئی رہائش گاہ تعمیر کر رہے ہیں جہاں اُنہیں اور اُن کے خاندان کو رہنے کے وسیع جگہ ملے گی۔
رشی کپور نے اس انٹرویو کے دوران خود میں کینسر کی تشخیص ہونے اور اس کڑے وقت میں بیٹے کی جانب سے بروقت توجہ، مدد اور محبت ملنے کا بھی ذکر کیا گیا تھا۔