پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
راولپنڈی کے سابق کمشنر لیاقت علی چٹھہ اسوقت کہاں ہیں؟
ملک کے سیاسی اور انتخابی منظر کو اپنے دعوؤں پر مبنی انکشافات سے سبوتاژ کرنے کی کوشش کرنیوالے راولپنڈی کے سابق کمشنر لیاقت علی چٹھہ اسوقت کہاں ہیں ،کس کی حفاظتی تحویل اور نگرانی میں ہیں اس بارے میں کسی قسم کی کوئی معلومات ہیں نہ ہی کوئی انتظامی افسر سوال کا جواب دینے پر تیار ہے.
سابق کمشنر کی پریس کانفرنس میں کئے جانیوالے دعوؤں کے حقائق کی تحقیقات کرنیوالی کمیٹی نے پیر سے باضابطہ طور پر کام شروع کر دیا ہے
دوسری طرف سابق کمشنر کے حوالے سے نئے انکشافات سامنے آنے کا سلسلہ رکا نہیں انکی پریس کانفرنس کے حوالے سے کچھ قابل توجہ باتیں بھی سامنے آئی ہیں کیونکہ راولپنڈی اسلام آباد میں موجود میڈیا کے کسی سینئر نمائندے کو پریس کانفرنس میں مدعو نہیں کیا گیا حالانکہ سابق کمشنر کے میڈیا میں قابل ذکر نمائندوں جن میں ٹی وی چینل کے اینکرز اور پرنٹ میڈیا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کی بڑی تعداد شامل ہے جن سے تعلقات کااعتراف فریقین کی جانب سے کیا جاتا رہا ہے.
پریس کانفرنس جو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کے ایک ہال میں ہوئی، کے دعوت نامے محکمہ اطلاعات راولپنڈی آفس سے جاری کئے گئے تھے جن میں سپورٹس رپورٹر کو مدعو کرتے ہوئے اطلاع دی گئی تھی کہ کمشنر راولپنڈی آر پی او کے ہمراہ پی ایس ایل کے میچوں کے انتظامات کے حوالے سے میڈیا سے بات چیت کرینگےسپورٹس رپورٹرز جب کیمروں کے ہمراہ پہنچے تو خلاف معمول ایسے مواقع پر مقامی انتظامیہ کے جو افسران کمشنر کے ہمراہ موجود ہوتے ہیں ان میں سے کسی کا کچھ پتہ نہیں تھا۔