ٹیم چھوٹی ہو یا بڑی میگا ایونٹ میں دباؤ ہوتا ہے:سدرہ امین

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی بیٹر سدرہ امین نے کہا ہے کہ ٹیم چھوٹی ہو یا بڑی میگا ایونٹ میں دباؤ ہوتا ہے۔

دبئی روانگی سے قبل ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے سدرہ امین نے کہا کہ کوشش ہو گی کہ اعصاب پر قابو پائیں اور اچھے سے اچھا کریں۔

انہوں نے کہا کہ دبئی اور شارجہ کا موسم تھوڑا گرم ہوتا ہے ہم اس کے عادی ہیں۔

اوپننگ بیٹر سدرہ امین کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف مجموعی طور پر سیریز اچھی رہی ہے، ہمیں چیزیں اپنے کنٹرول میں رکھنا ہوں گی۔

سدرہ امین نے یہ بھی کہا کہ سری لنکا کے خلاف ایشیاء کپ میں سخت مقابلہ ہوا تھا، اُمید ہے کہ اب اچھا کھیل کر جیتیں گے۔