سرفراز احمد اور محمد رضوان میں سے کون سری لنکا کیخلاف وکٹ کیپنگ کریگا؟

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کے حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کا کیمپ کراچی میں جاری ہے۔

کیمپ میں آج سرفراز احمد وکٹ کیپنگ کی بھرپور پریکٹس کرتے نظر آئے جبکہ محمد رضوان بیٹنگ اور کیچز کی پریکٹس میں مصروف رہے۔

سِلپ پوزیشن میں کیچنگ پریکٹس کے دوران بھی سرفراز احمد وکٹ کیپر بنے اور محمد رضوان سِلپ میں کھڑے ہوئے۔

واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان ٹیم براستہ دبئی کل رات کولمبو روانہ ہوگی۔