’’امریکہ میں پاکستان کا نیا سفیر کون ہوگا‘‘

مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ امریکہ میں تعینات پاکستان کے سفیر سردار مسعود خان کے منصب سفارت کے دورانیے کو محدود کرکے ان کو موجودہ ذمہ داریوں سے سبکدوش کئے جانے کی خبریں ہیں۔

مذکورہ سفارتی ذرائع نے جزوی طور پر اس امکان کو درست قرار دیا تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس بارے میں حتمی فیصلہ کب ہوگا اس بارے میں فی الوقت کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

یاد رہے کہ سردار مسعود خان نے موجودہ ذمہ داریاں ایک سال قبل مارچ 2022 میں سنبھالی تھیں، اس طرح امریکہ میں بحیثیت پاکستانی سفیر ان کی ذمہ داریوں کا دورانیہ ڈیڑھ سال سے بھی کم ہے۔

مسعود خان اس سے قبل مختلف ممالک میں سفارتی ذمہ داریاں انجام دینے کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب بھی رہ چکے ہیں۔

ان پیشتر موجودہ سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان امریکہ میں سفیر کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے جبکہ ماضی قریب میں نان کیریئر ڈپلومیٹس میں ڈاکٹر ملیحہ لودھی (دو مرتبہ) اور حسین حقانی امریکہ میں پاکستانی سفیر رہ چکے ہیں اور دونوں شخصیات کی بحیثیت سفیر تقرری پاکستان پیپلز پارٹی کے ادوار حکومت میں ہوئی تھی۔