آریان خان، شاہ رخ خان کو اپنی ڈیبیو ویب سیریز کا حصّہ کیوں نہیں بنانا چاہتے؟

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان جلد ایک ویب سیریز ’اسٹار ڈم‘ کی ہدایت کاری سے ڈیبیو کرنے کے لئے تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، شاہ رخ خان بیٹے کی اس ڈیبیو سیریز میں خصوصی انٹری دینے کے لیے کافی پر جوش اور بے چین نظر آ رہے ہیں۔

رپورٹ میں شاہ رخ خان کے ایک قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ جب سے آریان نے اداکار بننے کے بجائے ہدایت کاری کا انتخاب کیا ہے تب سے ہی شاہ رخ خان نے یہ واضح کر دیا ہے کہ وہ آریان کی ویب سیریز کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ لیکن آریان خان اپنا کیریئر بنانے کے لیے اپنے والد کے نام کا فائدہ نہیں اُٹھانا چاہتے اس لیے یہ ممکن ہے کہ شاہ رخ خان ویب سیریز’اسٹار ڈم‘ کا حصّہ نہ بنیں۔

خیال رہے کہ آریان خان نے حال ہی میں اپنے کپڑوں کا برانڈ بھی لانچ کیا ہے۔