پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
گرمیوں میں بھی گرم پانی سے نہانا کیوں مفید؟
سردیوں میں گرم پانی سے نہانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہوتا لیکن یہ بات کم ہی لوگ جانتے ہیں کہ گرمیوں میں بھی گرم پانی سے نہانا صحت کے لیے بہت اچھا ہے۔
گرم پانی سے نہانے سے پٹھوں کا درد ختم ہوتا ہے اور اُنہیں سکون ملتا ہے، اس کے علاوہ موسم گرما میں جب آپ ایئر کنڈیشنر میں سوتے ہیں، تو آپ کو چھینکیں اور کھانسی آ سکتی ہے کیونکہ جسم کے درجہ حرارت میں اچانک کمی اور اضافہ ہو سکتا ہے لیکن اگر آپ گرم پانی سے نہائیں گے تو ان مسائل سے بھی چھٹکارا مل سکے گا۔
اس کے علاوہ ہر موسم میں گرم پانی کا شاور لینے کے اور بھی بہت سے فوائد ہیں۔
گرم پانی کے شاور کے فوائد:
پٹھوں میں راحت:
گرم پانی کا شاور آپ کو پٹھوں کے تناؤ کو کم کرنے اور جسم کو جوان کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ دن بھر، آپ کا جسم مختلف جسمانی حرکات کرتا ہے جس سے پٹھے سکڑ جاتے ہیں۔ گرم پانی سے نہانے سے آپ کے پٹھوں اور جوڑوں کو سکون ملتا ہے۔ لہٰذا، دن کے اختتام پر اور سفر سے واپسی کے بعد بھی گرم شاور کی انتہائی سفارش کی جاتی ہے۔
تناؤ کو دور کرتا ہے:
تناؤ کام کی وجہ سے ہو یا ذاتی زندگی، آج کے جدید طرزِ زندگی میں یہ بہت عام ہے۔ اس طرح ہر کسی کو اپنے دماغ کو پُرسکون کرنے کا راستہ تلاش کرنے کی ضرورت ہے، آپ کے دماغ کو تر و تازہ کرنے کا سب سے آسان طریقہ گرم پانی کا شاور ہے۔
ماہواری کے درد کو کم کرتا ہے:
گرم شاور ماہواری کے شدید درد کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے جو خواتین کو ہر ماہ ہوتا ہے، گرمی رگوں میں سوزش کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے۔
جِلد کو صاف کرتا ہے:
ہر کوئی قدرتی طور پر چمکدار اور صحت مند جِلد کی خواہش رکھتا ہے۔ کچھ لوگ اسے حاصل کرنے کے لیے بیوٹی پروڈکٹس اور کاسمیٹکس کا سہارا بھی لیتے ہیں لیکن، وہ بہت کم جانتے ہیں کہ اس کا راز ان کے روزمرہ کے گرم پانی کے شاور میں مضمر ہے۔
گرم پانی کا شاور آپ کی جِلد کو ہائیڈریٹ کرتا ہے اور جِلد کو زیادہ دیر تک نمی بخشتا ہے، آپ کی جِلد کے خلیوں میں آکسیجن کے بہاؤ کو بھی متحرک کرتا ہے، جس کے نتیجے میں جِلد نرم اور ملائم ہوتی ہے۔
درد شقیقہ سے نجات:
درد شقیقہ موسمی ہوتے ہیں، تاہم، بہت تکلیف دہ ہوتے ہیں۔ گرم شاور دائمی سر درد اور درد شقیقہ کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے جس سے آپ کو فوری آرام ملتا ہے۔