پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
پاکستانی طلبہ سکالرشپ حاصل کرنے میں کیوں ناکام ہوتے ہیں؟:مناحل نوشین
مجھے دو سال ہوگئے سکالرشپ حاصل کرنا چاہتا ہوں لیکن مل نہیں رہا” یا کچھ لوگ کہتے ہیں کہ ہمارے فیلڈ میں تو بالکل ہی سکالرشپ نہیں ہیں.
آخر کیا وجہ ہے کہ پاکستانی طلباء کو سکالرشپ حاصل کرنے میں کیوں دشواری پیش آتا ہے؟
یہ پوسٹ میں کسی کے خلاف نہیں کر رہی لیکن یہ پوسٹ آپ کے میسج، کمنٹس، اور پوسٹ کو دیکھ کر لکھ رہی ہوں تاکہ اس پوسٹ سے آپ کے ذہن میں کچھ غلط فہمیاں ہیں تو وہ دور ہوجائیں.
میں نے برطانیہ میں تقریباً چار سال گزارے اور وہاں پاکستانیوں سے زیادہ ہندوستانی شاگرد دیکھے اور جب سے کینیڈا آئی ہوں تو یہاں بھی وہی ہندوستانی طلباء ہیں جو سکالرشپ پر ہیں. ان سب سے مل کر ان کی کہانی سن کر یہ محسوس ہوا کہ “ہم پاکستانی ہمیشہ شارٹ کٹ راستہ ڈھونڈتے ہیں” اور پھر ناکام ہوجاتے ہیں.
یہاں اکثر جو ہندوستانی شاگرد ہیں وہ کسی تیسرے ملک سے جیسے کہ ” چین، کوریا، جاپان یا تھائی لینڈ” وغیرہ سے آئے ہوئے ہوتے ہیں. وہ پہلے وہاں پڑھنے جاتے ہیں کیوں کہ وہاں اسکالرشپ ملنا آسان ہے اور پھر ان کی ڈگری میں کافی طاقت کہ وہ اس ڈگری کو لیکر ” برطانیہ، کینیڈا یا امریکہ” جیسے ممالک میں آسانی سے سکالرشپ حاصل کرتے ہیں.
دوسرے طرف ہم پاکستانی ہیں کہ جو ترکی اور چین وغیرہ اس لئے نہیں جاتے کہ وہاں کی ڈگری میں طاقت نہیں کہ ہمیں ذلیل ہونے کے لئے سرکاری نوکری حاصل کرنے میں مدد کریں. یعنی ہم چین، تركی یا تائیوان وغیرہ اس لئے نہیں جاتے کہ وہاں کی ڈگری کا پاکستان میں کوئی حثیت نہیں ہے. وہاں سے آگے جانے کے بارے ہم نہیں سوچتے کہ وہاں سے آگے جانا کتنا آسان ہے.
پاکستانی طلباء میں ایک اور مسئلہ یہ ہے کہ وه بغیر کسی محنت کے سکالرشپ چاہتے ہیں جیسے کہ انباکس میں آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ” is it possible to get scholarship without IELTS” اس لائن کا میں نے آج تک جواب نہیں دی کیوں کہ ایسے لوگ سکالرشپ کا حقدار نہیں جو بغیر کسی محنت کے سکالرشپ حاصل کرنا چاہتے اور یہ لوگ سکالرشپ کے ویب سائٹ پر جانے کے بجائے پوسٹ کرنے والے کہ انباکس میں آکر وہی سوال کرتے جو ویب سائٹ یا اس پوسٹ پر پہلے سے آپ واضح کر کے بتا چکے ہیں.
سکالرشپ حاصل کرنا اتنا آسان نہیں کیوں کہ سکالرشپ کے لئے صرف آپ اپلائی نہیں کر رہے بلکہ دنیا بھر سے لوگ اپلائی کرتے ہیں اور ہم پاکستانی لوگ انٹرنیشنل سٹوڈنٹ سے بہت پیچھے ہیں کیوں کہ وه لوگ IELTS اور دیگر ٹیسٹ دے چکے ہوتے ہیں تو سکالرشپ پاکستانیوں کے بجائے ان کو ترجی دیتا ہے.
کہنے کا مقصد یہی ہے کہ اگر سکالرشپ کے لئے IELTS کی ضرورت نہیں بھی ہو تو آپ تب بھی IELTS کریں کیوں کہ اس سے آپ دوسرے درخواست دینے والوں سے زیادہ ترجی کے حامل ہوں گے.
پاکستانی طلباء ایک اور غلطی یہ بھی کرتے ہیں کہ وه جب کسی پروفیسر کو Acceptance کے لئے ای میل کرتے ہیں تو بغیر ان کو جان پہچان کہ ہی ای میل کرتے ہیں. (جان پہچان سے مطلب کہ ان کے ریسرچ کو دیکھے بغیر ان کے ای میل کرتے ہیں).
مجھے ایک پروفیسر نے ایک پاکستانی شاگرد کا ای میل دکھایا جس میں وه پروفیسر سے acceptance مانگ رہا تھا جو کہ خود business کے فیلڈ سے تھا اور جس پروفیسر کو ای میل کر رہا تھا وہ computer science کا تھا.
پروفیسر نے مجھے کہا کہ ” this mail is copied from somewhere” یعنی کہ اس بندے نے بغیر کوئی ریسرچ کہ ای میل کیا تھا. ایسے ای میل کرنے سے آپ کو سکالرشپ تو کیا ای میل کا جواب بھی نہیں ملے گا.
کسی بھی سکالرشپ ہولڈر کا (Sop, Cv, Cold mail) وغیرہ آپ کے کسی کام کا نہیں اگر آپ اس کے الفاظ چرا کر اس سے سکالرشپ حاصل کرنا چاہتے ہیں. اور کوئی بھی سکالرشپ ہولڈر اپنا ذاتی چیز آپ کو کبھی بھینہیں دے گا کیوں کہ ان کو پتہ ہوتا ہے کہ یہ لوگ کاپی پیسٹ کرتے ہیں اور ان کو سکالرشپ نہیں ملنی. اور پھر کہتے ہیں کہ ہمیں سکالرشپ نہیں ملتی اور کوئی ہماری رہنمائی نہیں کرتا.
**آخر ہمیں اسکالرشپ کیسے ملے گا**
کہیں بھی سکالرشپ حاصل کرنے کے لئے پہلے آپ اس ملک کے سکالرشپ کو دیکھو کہ اس ملک میں کون کونسے سکالرشپ آتے ہیں. جیسے کہ چین میں csc اور ANSO وغیرہ آتے ہیں اور یورپ میں Erasmus جیسے سکالرشپ آتے ہیں تو آپ ان کے ویب سائٹ پر ان کے ضروری چیزیں دیکھیں اور آخری تاریخ کا انتظار کئے بغیر ہی اپنے سارے تعلیمی کاغذ مکمل کرکے اپلائی کریں.
ایک ہی Sop لکھ کر یا ای میل لکھ کر ہر جگہ اپلائی نا کریں بلکہ ہر بار اپنے Sop اور ای میل کا طریقہ اور الفاظ ضرور تبدیل کریں.
اگر آپ کے پاس IELTS وغیرہ نہیں ہے تو آپ کر لیں اگر آپ IELTS نہیں کر سکتے تو کینیڈا، برطانیہ، آسٹریلیا، اور امریکہ جیسے ملک میں سکالرشپ کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں کیوں کہ ان ممالک میں ایسا کوئی سکالرشپ نہیں جو آپ کو بغیر IELTSے پیسے دے.
اگر آپ کا CPGA کم ہے یا IELTS نہیں ہے تو آپ چین، ترکی ، ملائیشیا اور انڈونیشیا وغیرہ میں سکالرشپ دیکھیں.
پوسٹ کا مقصد:
اس پوسٹ کا یہی مقصد ہے کہ اپنے ناکامیوں کا قصور وار آپ خود ہیں دوسروں کہ بارے یہ کہنا چھوڑ دیں کہ کوئی ہمیں مدد نہیں کرتا اگر کوئی مددنا کرتا ہوتا تو آج یہ گروپ جو ہر آئے روز سکالرشپ کے بارے پوسٹ کرتے ہیں تو یہ نہیں ہوتے.
ناکامیوں سے پریشان نا ہوں بلکہ ان سے کچھ سیکھیں اور خود میں تبدیلیاں لائیں.