حملے کی ایف آئی آر کو عدالت میں چیلنج کریں گے: فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ عمران خان کی ہدایت پر وزیر آباد حملے کی ایف آئی آر کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔

ایک بیان میں فواد چوہدری نے الزام لگایا کہ آئی جی پنجاب اور ڈی پی او گجرات نے شہادتیں ضائع کیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شہادتیں ضائع کرنے پر علیحدہ قانونی کارروائی شروع کی جارہی ہے۔