کیا پاک PWD کا محکمہ بند کردیا جائیگا؟ وزیر اعظم نے تجاویز طلب کرلیں

وزیر اعظم شہباز شریف نے وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات کے ذ یلی ادارے پا ک پی ڈبلیو ڈی کو بند کرنے کیلئے تجاویز طلب کرلی ہیں۔

وزیر اعظم آفس کی ایڈیشنل سیکرٹری سارہ اسلم نے سیکر ٹری وزارت ہا ئوسنگ و تعمیرات کو ایک مراسلہ بھیجا ہے جس میں وزیر اعظم کی جانب سے سیکرٹری ہا ئوسنگ و تعمیرات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وزیرہا ئوسنگ و تعمیرات کی مشاورت سے پی ڈبلیو ڈی کی بندش کا ایک جامع پلان تیار کریں۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ ایک ہفتے میں یہ پلان وزیر اعظم کو پیش کیا جا ئے۔