بھارتی افواج میں خواتین اہلکار بھی غیر محفوظ

بھارتی افواج میں خواتین اہلکار بھی غیر محفوظ ہیں کیونکہ گزشتہ 3 سالوں میں 123خواتین اہلکاروں نے جنسی ہراسگی اور زیادتی کی شکایات کی ہیں۔

2007 سے اب تک ہندوستانی افواج میں خواتین اہلکاروں کے ساتھ جنسی زیادتی کے 1243 واقعات رونما ہو چکے ہیں۔

2015 سے 2017 کے درمیان درجن سے زائد خواتین آفیسرز نے سینئر افسران کے ہاتھوں زیادتی کا دعویٰ کیا ہے۔

2021 میں ہندوستانی فضائیہ کی خاتون پائلٹ نے سینئر اسکواڈرن لیڈر کے خلاف ہراسگی اور جنسی زیادتی کی شکایت کی۔

اس واقعے کو چھپانے کے لیے بھارتی فضائیہ نے اُلٹا خاتون اہلکار کو سزا کے طور پر دور دراز علاقے میں پوسٹ کر دیا تھا۔

2007 میں کیپٹن نیہا راوت نے میجر جنرل اے کے لعل کے خلاف جنسی زیادتی کی شکایت کی جبکہ 2008 میں کیپٹن پونم کور کا بالا افسران کے خلاف اجتماعی زیادتی کی شکایت پر کورٹ مارشل کر دیا گیا تھا۔

2010 میں میجر میگھا گُپتا نے کرنل انورادھ مِشرہ کے خلاف جنسی زیادتی کا دعویٰ کیا تھا جس کے بعد بھارتی فوج نے کرنل مِشرہ کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا تھا۔