پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
لکڑی ․․․ آرائشی اشیاء سے کچن کراکری تک – گھر کی آرائش
لکڑی کا فرنیچر ہر گھر میں ہوتا ہے اور اب راڈ آئرن کے ساتھ لکڑی کے تختے اور کچھ ڈیزائن بننے لگے ہیں کہ نگاہیں خیرہ ہوتی ہیں مگر آج ہم بات کریں گے پاکستانی ہنر مندوں کی تخلیق کردہ لکڑی کی کراکری یعنی ان برتنوں کی جن میں ہم کھانا پیش کرتے ہیں یا کر سکتے ہیں۔کھانا پکا بھی سکتے یعنی لکڑی کے چمچ اور کانٹے استعمال کر سکتے ہیں۔
یہ ڈنر پلیٹس 1700 روپے تک دستیاب ہوتی ہیں اور اگر Sale لگی ہو تو 1400 روپے میں خریدنا بُرا سودا نہیں۔ان میں آپ کو نقش و نگار اور Crafting والی کراکری بھی مل سکتی ہے جس کی قیمت ڈھائی ہزار پاکستانی روپوں کے لگ بھگ ہے۔
لکڑی کی رحل بھی کم و بیش ہمارے کئی گھروں میں اب بھی موجود ہے۔بچوں نے اس رحل پر قرآن شریف (ناظرہ) پڑھا ہو گا۔
آپ نے دیکھا کہ اس پر چاروں اطراف کیا خوبصورت اینٹیک اور براس ورک کیا ہوتا ہے۔
کافی ٹیبل جس پر Lacquer Art کے خوبصورت نقش بنے ہوں اس پر کوئی Sheet بچھانا اچھا نہیں لگے گا۔یہ دائرہ نما کافی ٹیبل قیمتاً مہنگی ضرور ہے مگر گھروں کی آرائش اور ضرورت کے خیال سے آٹھ ہزار روپے کی سرمایہ کاری بُری نہیں۔
پکنک ٹیبل خاص کر شیشم کی لکڑی سے بنائی جاتی ہے اور اس میں براس (ایک دھات) سے نقش و نگار بنائے جاتے ہیں 18 انچ لمبی اور 15*15 کے سائز کی یہ ٹیبل 4 پورشنز میں پیک کی ہوئی ہے۔
جو لوگ گھروں میں پلاسٹک کے کراکری اسٹینڈ رکھنا پسند نہیں کرتے وہ روزمرہ استعمال کے مگ،پلیٹس وغیرہ رکھنے کے لئے ان لکڑی کے اسٹینڈز کی خریداری کے متمنی ہوتے ہیں۔یہ دیدہ زیب بھی ہیں اور خاصے منفرد بھی ہیں۔
پکانے کے مقصد کے لئے لکڑی کے چمچ پتھارے والوں کے ہاں سے بھی مل جاتے ہیں۔یہ مٹی کی ہانڈیاں بھی فروخت کرتے ہیں۔
چوکور پلیٹوں،ٹرے،پزا پلیٹس،ریسٹورنٹس اور ہوٹل انڈسٹری میں استعمال ہونے والی کراکری Wooden Serving Boards شاندار Platter کے زاویوں سے دستیاب ہوتی ہے۔
کسی زمانے میں ہمارے بچے تختیاں لکھا کرتے تھے۔ماڈرن دنیا میں ان تختیوں سے کھانے پیش کرنے کا کام لیا جانے لگا ہے۔ان میں ناشتے سے لے کر پھلوں کی پیشکش تک ہر چیز تخلیقی اسلوب سے پیش کی جاتی ہے۔ اگر آپ بھی اپنے گھر میں ندرت اور انفرادیت چاہتی ہیں تو ایک آدھ لکڑی کا سامان لے آیئے۔اپنے دل کے ساتھ ساتھ مہمانوں کے دل بھی جیتئے۔