پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
ورلڈ کپ: احسان اللّٰہ کی پاک بھارت میچ کے حوالے سے پیش گوئی
پاکستان کے فاسٹ بولر احسان اللّٰہ نے ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے حوالے سے پیش گوئی کر دی۔
احسان اللّٰہ نے پاک بھارت مقابلے کے حوالے سے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان ٹیم یک طرفہ طور پر کامیابی حاصل کرے گی۔
احسان اللّٰہ نے بتایا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں ٹریننگ کے دوران کہنی کی تکلیف ہوئی، ہم سمجھتے رہے کہ یہ مسلز کا ایشو ہے۔
فاسٹ بولر نے بتایا ہے کہ فزیو کلف ڈیکن نے بھی مجھے آئسنگ کا کہا لیکن بعد میں کہنی کی انجری کا درست پتہ چلا اور میں نے 3 ستمبر کو سرجری کرائی جس کے بعد پانچ ہفتے مکمل ہو گئے ہیں اور اب میرا جلد ری ہیب شروع ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف ریکارڈ ساز کامیابی حاصل کرنے کی مجھے خوشی ہوئی، پاکستان ٹیم نے سری لنکا اور نیدر لینڈز کو ہرا دیا ہے اب بھارت کو بھی ہرائیں گے اور ہر ٹیم کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچیں گے اور سیمی فائنل جیت کر فائنل میں پہنچیں گے، میری خواہش ہے کہ پاکستان فائنل جیت کر آئے، یہ بہت مزے کی بات ہو گی۔
احسان اللّٰہ کا کہنا ہے کہ حسن علی، شاہین آفریدی اور حارث رؤف اچھی بولنگ کرتے ہیں لیکن کبھی کبھار خراب دن آتا ہے لیکن وہ گزر جاتا ہے، یہ بڑے میچ کے بولرز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں ہمیں تینوں بولرز سے بڑی امیدیں ہیں، ہم بھارت کے خلاف یک طرفہ میچ جیتیں گے، میں ورلڈ کپ کو مس کر رہا ہوں لیکن کچھ نہیں کر سکتا، اب میں ری ہیب کے بعد کم بیک کروں گا اور مضبوط ہو کر واپس آؤں گا اور کوشش کروں گا کہ باہر لیگز نہ کھیلوں اپنے ملک پر فوکس کروں۔
احسان اللّٰہ نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ کے لیے میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ جذبے سے کھیلیں، نتیجہ اچھا آئے گا، میری پیش گوئی بھارت کے خلاف پاکستان کے یک طرفہ میچ جیتنے کی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی والٹیج میچ 14 اکتوبر (کل) احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔