ورلڈ انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ، حمزہ الیاس کی مسلسل دوسری فتح

ورلڈ انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے حمزہ الیاس نے اپنا دوسرا میچ بھی جیت لیا ہے۔

17 سالہ حمزہ الیاس نے بھارت کے 12 سال کے آراوو سنچیتی کو 1-3 سے شکست دیکر کامیابی حاصل کی۔

حمزہ نے اس سے قبل عراق کے عمر الفہدل کو شکست دی تھی، مسلسل دو میچز جیت کر حمزہ کی اگلے راؤنڈ تک رسائی یقینی بن چکی ہے۔

حمزہ الیاس اپنا آخری میچ جرمنی کے فیبیان ہیکن کے خلاف کھیلیں گے جبکہ پاکستان کے احسن رمضان گروپ کے تینوں میچز آج کھیلیں گے۔