اسرائیلی شہر ایلات پر یمن کے حوثیوں کا میزائل حملہ

اسرائیلی شہر ایلات پر یمن کے حوثیوں نے میزائل حملہ کیا ہے۔

اسرائیلی ایئر ڈیفنس سسٹم نے حوثیوں کا میزائل مار گرایا ہے۔

میزائل حملے سے اسرائیلی جنوبی شہر ایلات میں شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، سائرن بج گئے۔

یمن سے اسرائیل تقریباً 1400 میل کی دوری پر ہے، یمن کے حوثی اب تک اسرائیل پر 6 بیلسٹک میزائل داغ چکے ہیں۔

اسرائیل بحیرۂ احمر میں موجود اپنے اتحادیوں کی مدد سے یہ حملے ناکام بنا رہا ہے۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں پر 139 دن سے مسلسل حملے جاری ہیں جس پر یمن کے حوثی غزہ سے اظہارِ یک جہتی کر رہے ہیں۔

یمن کے حوثیوں نے اسرائیل کے خلاف اعلانِ جنگ کیا ہوا ہے۔