پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
یوٹیوب اپنے صارفین کے لیے دلچسپ فیچر پیش کرنے کیلیے تیار
کیلیفورنیا: یوٹیوب صارفین کو جس فیچر کا انتظار تھا بالآخر وہ فیچر ایپلی کیشن کا حصہ بننے جارہا ہے۔
ایپلی کیشن میں کی جانے والی نئی اپ ڈیٹ کے بعد یوٹیوب ایپ آئی او ایس میں پِکچر اِن پکچر موڈ پر چل سکے گی یعنی صارفین اپنے آئی فون پر دوسرا کام کرتے ہوئے ساتھ ساتھ یوٹیوب پر ویڈیو بھی دیکھ سکیں گے۔
ایپل کئی سال سے اپنے صارفین کو پِکچر اِن پِکچر موڈ کی سہولت فراہم کرتا آرہا ہے اور اس چیز کو کئی بڑی ویڈیو اسٹریمنگ ایپس نے بھی قبول کیا ہے۔ اس کے مطابق ویڈیو آئی فون یا آئی پیڈ کے کونے پر چلتی رہتی ہے جبکہ صارف اپنے دوسرے کام جاری رکھتا ہے۔
لیکن یوٹیوب نے اپنی ایپ میں یہ سہولت دینے میں کافی عرصہ لگایا۔ گزشتہ مہینوں میں یہ خبر گرم تھی کہ یہ فیچر آرہا ہے اور کچھ لوگ یہ فیچر کسی مخصوص شکل میں استعمال بھی کر رہے ہیں۔
لیکن کمپنی بالآخر یہ فیچر ان تمام آئی فون اور آئی پیڈ ڈیوائسز کے لیے متعارف کرا رہی ہے جن میں آئی او ایس 15 سافٹ ویئر اپ ڈیٹ چل رہا ہے۔
یوٹیوب کا کہنا تھا کہ کمپنی جانتی ہے کہ اس فیچر کا اجراء سست تھا اور وہ ان لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہے جنہوں نے اس فیچر کی کارکردگی کی جانچ کے لیے آزمائش میں مدد دی۔
تاہم، یہ فیچر ابھی بھی صرف امریکی صارفین تک محدود ہے۔ امریکا میں جو بھی یہ ایپ استعمال کر رہا ہے وہ اس موڈ کو بغیر میوزک والے مواد کے لیے استعمال کرسکے گا۔
اور جگہوں پر دیگرافراد کے لیے یہ موڈ صرف یوٹیوب پریمیم سبسکرپشن کے ساتھ قابلِ استعمال ہوسکتا ہے۔ جو تمام ممالک میں لوگوں کو پِکچر اِن پکچر موڈ تک رسائی دے گا اور اس فیچر کو میوزک ویڈیوز کے لیے بھی استعمال کیا جاسکے گا۔