یوٹیوبر ‘نیک دی رینگلر’ کو ایناکونڈا کو اٹھانا مہنگا پڑ گیا

رینگنے والے جانوروں کو فلمانے والے یوٹیوبر ‘نیک دی رینگلر’ کو ایناکونڈا کو اٹھانا مہنگا پڑ گیا کیونکہ اس عظیم الجثہ سانپ نے حملہ کردیا۔

یوٹیوبر ‘نیک دی رینگلر’ نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ ایناکونڈا کو ہاتھ میں اٹھائے ہوئے تھے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیک نے ایک بڑے ایناکونڈا کو اپنے دونوں ہاتھوں میں اٹھایا ہوا ہے جس پر شاید ایناکونڈا نے برا مان لیا اور جواباً حملہ کردیا۔

ایناکونڈا نے پہلے یوٹیوبر کے پیٹ پر کاٹا اور پھر بازو پر حملہ کیا، ویڈیو میں یوٹیوبر کو کاٹنے پر چیختے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

نیشنل جیوگرافک کے مطابق گرین ایناکونڈا کا تعلق جنوبی امریکا کے شمالی خطے سے ہے، جو دنیا کا سب سے بڑا سانپ ہے۔

گرین ایناکونڈا 30 فٹ لمبا اور 250 کلو گرام وزنی ہو سکتا ہےجس میں زہر نہیں ہوتا البتہ اپنے شکار کو دبوچ کر مارتا ہے۔